پیر محمد کرم شاہ الازہری کا عرس مبارک 18,19,20محرم الحرام بمطابق29,30ستمبر ،یکم اکتوبر کو بھیرہ شریف میں منعقد ہوگا

ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی ملک و ملت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں

ضیاء الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کا عرس مبارک 18,19,20محرم الحرام بمطابق29,30ستمبر ،یکم اکتوبر کو بھیرہ شریف میں منعقد ہوگا ۔عرس پاک میں اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مندشریک ہونگے عرس میڈیا کمیٹی کے چیئر مین محمد جاوید اقبال کھارا کے مطابق عرس پاک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کریں گے انہوں نے کہا کہ ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی ملک و ملت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے صوفیاء کرام کے مشن کو عام کیا اور تحریر و تقریر اور درس و تدریس کے ذریعے لوگوں کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا انہوں نے کہا کہ الکرم فرینڈز عرس پاک کی تقریبات کو منظم کرنے کیلئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہے محمد جاوید اقبال کھارا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18محرم کو عرس پاک کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز عالمی محفل حسن قرات سے ہوگا مختلف نشستوں میں محفل چادر پوشی ،شب کرم ،درس قرآن ہونگے عرس پاک کی مرکزی نشست سے نامور علماء کرام ،مشائخ عظام ،سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ لاکھوں مریدین ،متوسلین اور عقیدت مند شریک ہونگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.