الکرم فرینڈزکے زیر اہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر افطار دستر خوان لگائے جا رہے ہیں: مرکزی صد ر الکرم فرینڈزرمحمد آصف رضا

ہمارے قائد حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب کی ولولہ انگیز قیادت میں علمی،دینی فلاحی اور روحانی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا

بھیرہ شریف (نمائندہ Zنیوز)ماہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے ہمدردی اور غمگساری کے اس مہینے میں الکرم فرینڈزکے زیر اہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر افطار دستر خوان لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار الکرم فرینڈزانٹر نیشنل کے مرکزی صد رمحمد آصف رضا نے الکرم فرینڈز کی مرکزی مجلس مشاورت کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کا خیال رکھنے کادرس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ الکرم فرینڈز ٹرسٹ(AKF Trust) کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے اور ضلع گجرات کے ابتدائی پانچوں زون سے AKFٹرسٹ کے زیر اہتمام فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب کی ولولہ انگیز قیادت میں علمی،دینی فلاحی اور روحانی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا اس موقع پر الکرم فرینڈز کے مرکزی عہدیداران اور اراکین مشاورت بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.