پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی صدارت میں ضیاء الامت سیمینارکا انعقاد

حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری عالم اسلام کی ممتاز اور دینی شخصیت تھے: سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ

بھیرہ شریف(نمائندہ خصوصی)حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری عالم اسلام کی ممتاز اور دینی شخصیت تھے۔آپ کا کام صدیوں یاد رکھا جائے گا آپ کے قائم کردہ ادارہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ نے الکرم فرینڈز اور انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ ضیاء الامت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کی صدارت سابق وفاقی وزیر مملکت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کی۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جدید علوم کمپیوٹر،سائنس،انگلش کو دینی تعلیم کے ساتھ ملا کر نصاب تعلیم دینا یہ پیر محمد کرم شاہ الازہری کا ایسا کارنامہ ہے جسے جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پیر صاحب صرف گفتار کے نہیں بلکہ کردار کے غازی تھے انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کا کام کئی تنظیموں پر بھاری ہے وہ اپنی ذات میں انجمن تھے اور ملت اسلامیہ ہمیشہ آپکی ممنون احسان رہے گی انہوں نے کا کہ انجمن طلباء اسلام کو ہمیشہ حضور ضیاء الامت سے پیار ملا اور انجمن طلباء اسلام اپنے عظیم محسن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ پیر محمد کرم شاہ الازہری کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے خانوادہ سلطان العارفین کے عظیم چشم و چراغ نوجوان اسکالر صاحبزادہ سلطان احمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی شخصیت اسلام اور پاکستان کیلئے نفع بخش تھی آپ نے تصوف اور روحانیت کے حوالے سے بہترین مثالیں قائم کیں انہوں نے کہا کہ حضرت ضیاء الامت کی خدمات جلیلہ کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کے حالات ناگفتہ بہ ہیں اور مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سے ہمارا تعلق دینی اور اخلاقی ہے اور ہم کبھی بھی اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا جو بھی کرے ہم کسی بھی صورت اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کی خیر خواہی سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔عرس میڈیا کمیٹی کے چیئر مین محمد جاوید اقبال کھارا کے مطابق سیمینار کا اختتام سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف حضرت امین الحسنات شاہ سابق وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ قمر الزمان کائرہ ایک نظریاتی اور سنجیدہ سیاستدان ہیں انہوں نے کہا کہ خانوادہ سلطان العارفین میں حضرت صاحبزادہ سلطان احمد علی جیسا پڑھا لکھا دانشور نوجوان دیکھ کر خوشی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مشن ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کو آگے لے کر چل رہے ہیں حضرت ضیاء الامت کا مشن اسلام کی سربلندی،پاکستان کے استحکام اور اہلسنت کی بحالی کا مشن تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.