700فارغ التحصیل ہونے والی فاضلات کے اعزاز میں کانووکیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے

کانووکیشن کا انعقاد ج حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ کی سرپرستی میں21اپریل 2019ء کو ہو رہا ہے

بھیرہ (نمائندہ Zنیوز)علوم اسلامیہ شریعہ و عصریہ کی معیاری درسگاہ غوثیہ گرلز کالج بھیرہ ضلع سرگودھا سے سال 2018ء ،2019ء میں فارغ التحصیل ہونے والی فاضلات کے اعزاز میں ادارہ ہذا کی طرف سے کانووکیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے کانووکیشن جانشین حضور ضیاء الامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین بھیرہ شریف کی سرپرستی میں ہو رہا ہے الکرم فرینڈز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھارا کے مطابق اس کانووکیشن میں امسال 700طالبات فارغ التحصیل ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس کا نووکیشن کے تمام تر انتظامات کی نگرانی پیر زادہ ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ وائس پرنسپل داراالعلوم محمدیہ غوثیہ فرما رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انجم طاہر لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی اس تقریب سے خصوصی خطاب فرمائیں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.