دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے

وزیر اعظم عمران خان کے دینی مدارس کے طلباء کی حوصلہ افزائی کا خیر مقدم کرتے ہیں:مرکزی صدرالکرم فرینڈز امجد علی امجد

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلباء ایک طویل عرصے سے بورڈ اور یونیورسٹیز سے پوزیشن لے رہے ہیں:جاوید اقبال کھارا مرکزی سیکرٹری اطلاعات الکرم فرینڈز

بھیرہ شریف (نمائندہ خصوصی)دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ان خیالات کاا ظہار الکرم فرینڈز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد جاویداقبال کھارا نے وزارت تعلیم کی جانب سے دارالعلوم کے طلباء کو انعامات ملنے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے دورہ حدیث شریف کے طلاب علم سید حسنین طارق،حافظ محمد عمران،محمد وقاض نے بالترتیب اول دو م سوئم پوزیشنز حاصل کیں جبکہ دارالعلوم کی ذیلی برانچز چسکواری کے منصور نسیم نے میر پور بورڈ میں اور دارالعلوم جمال کرم جہلم کے نجم الکرم نے راولپنڈی بورڈ میں میٹرک امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی وزارت تعلیم حکومت پاکستان نے PMہاؤس اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دینی مدارس کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کیئے ان طلباء میں مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے مرکز کے تین اور برانچز کے دونوں مذکورہ بالا طلباء بھی شامل تھے اس شاندار کامیابی پر الکرم فرینڈز کے مرکزی صدر امجد علی امجدسیکرٹری جنرل اشفاق ہاشمی،سینئر نائب صدر سید عتیق الرحمن شاہ،نائب صدر محمد جعفر ماجد،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد عباس نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ کو مبارکباد پیش کی۔محمد جاوید اقبال کھارا کے مطابق اس کامیابی پر علامہ پیر محمد اسلم رضوی،میاں محمد نعیم الدین،علامہ مفتی زبیر تبسم ناروے،الکرم فرینڈز انٹرنیشنل کے صدر محمد آصف رضا،علامہ پیر مشتاق احمد شاہ الازہری نے پیر صاحب کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہ اکہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلباء ایک طویل عرصے سے بورڈ اور یونیورسٹیز سے پوزیشن لے رہے تھے مگر اس مرتبہ حکومتی سطح پر طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی جو خوش آئند ہے الکرم فرینڈز کے مرکزی صدر امجد علی امجد نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دینی مدارس کے طلباء کی حوصلہ افزائی کا خیر مقدم کرتے ہیں دینی مدارس کے طلباء بھی تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف اور اس کی سینکڑوں برانچز میں پڑھنے والے طلباء نے ہمیشہ اپنے شاندار تعلیمی ریکارڈ سے ادارہ کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سب حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کا فیضان ہے اور جانشین حضرت ضیاء الامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ ہے کہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی تعلیمی خدمات کو حکومتی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.