انجمن طلباء اسلام اور الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام سالانہ ضیافت افطار کا اہتمام

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ Zنیوز)علاقہ وادی سون کی مرکزی درسگاہ جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون میں انجمن طلباء اسلام اور الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام سالانہ ضیافت افطار کا اہتمام ہوا تقریب سے سفیر مشن حضور ضیاء الامت حضرت علامہ پیر محمد اسلم رضوی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ بھیرہ شریف، انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ،الکرم فرینڈز انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ محمد جاوید اقبال کھارا پرنسپل جامعہ مدینۃ النبی،اے ٹی آئی ضلع خوشاب کے سابق ناظم حافظ جاوید اقبال چوہدری،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ،اے ٹی آئی کے ضلعی ناظم مدثر نعمان کھارا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ عشق رسول ﷺ کیلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور اس پاک دھرتی سے پیار ہر پاکستانی کیلئے ضروری ہے اس موقع پر آستانہ عالیہ نقشبندیہ ڈھاکہ کے سجادہ نشین پیر نوبہار شاہ المعروف پیر بابو شاہ،پیر دلدار شاہ سراجی،تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے صدر ملک غلام جیلانی اعوان،عوامی تحریک کے راہنما ڈاکٹر ملک طارق اعوان،الکرم فرینڈز کے تحصیل نوشہرہ کے صدر علامہ میاں ابوالحسن،انجمن مہریہ نصیریہ کے تحصیل صدر محمد اسلم جانی اعوان،گورنمنٹ ہائی سکول مردوال کے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک اقبال احمد اعوان،پروفیسر علامہ افتخار حمید،علامہ فرید احمد،علامہ محمد عامر،علامہ حافظ محمد سعید،علامہ زبیر باسط،علامہ مجاہد حسین سیالوی،علامہ فرید الدین سیالوی،علامہ احمد عثمان،علامہ واجد علی،محمد عامر چشتی نائب ناظم اے ٹی آئی ضلع خوشاب،محمد عدنان مصطفائی تحصیل ناظم اے ٹی آئی نوشہرہ،ہیڈ ماسٹر ایلیمنٹری سکول سبھرال محمد اعجاز،پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے صدر شکیل احمد چوہدری،خالد محمود سیالوی کے علاوہ معززین علاقہ،کارکنان انجمن طلباء اسلام،کارکنان الکرم فرینڈز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اہل علاقہ نے ضیافت افطار کے حوالے سے اس قدر خوبصورت منظم تقریب پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.