سالانہ عرس حضرت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی محفل حسن قرات منعقد ہورہی ہے

محفل کی صدارت جانشین ضیاء الامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر السالکین بھیرہ شریف کریں گے

بھیرہ شریف (نمائندہ خصوصی)عرس میڈیا کمیٹی کے چیئر مین محمد جاوید اقبال کھارا مرکزی سیکرٹری اطلاعات الکرم فرینڈز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ عرس حضرت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی محفل حسن قرات منعقد رہی ہےمحفل کی صدارت جانشین ضیاء الامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر السالکین بھیرہ شریف کریں گے۔محفل حسن قرات میں استاذ القراء فضیلۃ الشیخ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور،فخر القراء قاری کرامت علی نعیمی،نجم القراء قاری خالد حمید الازہری لاہور،استاذالقراء قاری اللہ بخش مدرس منہاج القرآن لاہور،علامہ قاری محمد زاہد شریف الازہری،قاری سہیل امتیاز نعیمی منڈی بہاؤ الدین نے کلام الہی کی آیات بینات سے سامعین کے قلوب و اذہان کو منور کریں گے انہوں نے کہا کہ19محرم الحرام کو 10بجے عرس پاک کی نشست کا آغاز ہو گا جس میں علامہ محمد علی طاہر چشتی خطیب اعظم گجرات،علامہ پیر محمد انور قریشی پنڈدادنخان خطیب العصر علامہ خان محمد قادری لاہور خطاب فرمائیں گے 19محرم الحرام کو عصر کے بعد دربار شریف پر چادر پوشی کی محفل ہو گی جبکہ الکرم فرینڈز انٹرنیشنل کے زیراہتمام19محرم الحرام کوروحانی محفل شب کرم ہوگی اور اس محفل کی صدارت بھی حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف فر مائیں گے شب کرم میں جناب جسٹس نذیر غازی،علامہ عمر فیض قادری،صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی،علامہ رضا الدین صدیقی،علامہ امجد علی امجد،ڈاکٹر نعیم الدین الازہری،مفتی اعظم پاکستان مفتی شیر محمد خان صدر دارالافتاء بھیرہ شریف اور صاحبزادہ محمد نعیم الدین شاہ خطاب فرمائیں گے جبکہ اس نشست کا صدارتی خطاب امین حسن کرم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ فرمائیں گے یہ پروگرام ARY،Qٹی وی اور سوشل میں پر حسنات ٹی پر لائیو پوری دنیا میں دکھا یا جائے گا محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ 20محرم الحرم کو نماز فجر کے بعد سجادہ نشین دربارہ عالیہ درس قرآن ارشاد فرمائیں گے اور ذکر کرائیں گے اور آخر میں ختم خواجگان اور دعا ہو گی 20محرم الحرام کو دن10بجے آخری نشست کا آغاز ہو گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.