وطن عزیز پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اس کی بقاء و استحکام بھی اسلامی نظام حکومت میں ہے: محمد آصف رضا

آستانہ عالیہ بھیرہ شریف نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا:مرکزی صدر الکرم فرینڈز انٹرنیشنل

وطن عزیز پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اس کی بقاء و استحکام بھی اسلامی نظام حکومت میں ہے ان خیالات کا اظہار الکرم فرینڈز کے مرکزی صدر محمد آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں اولیاء کرام کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا بالخصوص آستانہ عالیہ بھیرہ شریف نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ جانشین حضور ضیاء الامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ کی پر خلوص قیادت میں پاکستان کیلئے الکرم فرینڈز کے کارکنان عملی جدوجہد کر رہے ہیں ۔اس موقع پر الکرم فرینڈز کے مرکزی عہدیداران امجد علی امجد ،علامہ اشفاق ہاشمی ،محمد جعفر ماجدبھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.