صوفیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں صوفیاء نے ہمیشہ برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دیا:پیر محمد امین الحسنات شاہ

اولیاء اللہ نے لوگوں کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا بلکہ اخلاق اور کردار سے مائل بہ اسلام کیا:سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف

بھیرہ (نمائندہ Zنیوز)صوفیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں صوفیاء نے ہمیشہ برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دیا ان خیالات کااظہار حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین بھیرہ شریف نے الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام ہونیوالی ماہانہ شب کرم سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو فکر آخرت کی ضرورت ہے رضائے الہی اور عشق رسولﷺ سے بڑھ کر بڑی اور کوئی نعمت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ نے لوگوں کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا بلکہ اخلاق اور کردار سے مائل بہ اسلام کیا ماہانہ شب کرم سے وائس پرنسپل دارالعلوم محمد یہ غوثیہ بھیرہ شریف ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری،صاحبزادہ معظم الحق سجادہ نشین معظم آباد شریف ،مفتی شریف محمد خان ،شیخ الحدیث دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیر شریف ،علامہ محمد رمضان قمری و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض الکرم فرینڈز کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد جعفر ماجد نے ادا کیئے علاوہ ازیں اس موقع پر الکرم فرینڈز ضلع میر پور آزاد کشمیر کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی اور پیرزادہ ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔واضح رہے کہ الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام ماہانہ شب کرم ایک روح پرور ایمان افروز اجتماع کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے تشنگان معرفت آستانہ عالیہ بھیرہ شریف پہ حاضر ہو کر اپنی روحانی پیاس بجھاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.